آج سے 30 مارچ کے دوران ملک میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سسٹم کے زیر اثر کراچی اور حیدرآباد میں 25 ،26 اور 28 ،29 مارچ کو بارش ہوسکتی ہے۔ سکھر، دادو، کشمور، جیکب آباد، لاڑکانہ اور کشمور میں بھی بارش متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان اور خبیر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔
سسٹم کے زیر اثر پنجاب، سندھ اور اسلام آباد کے مختلف شہروں میں بارش متوقع ہے، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بھی بارش ہوسکتی ہے۔