• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا نے اپنے اندازوں کی بنیاد پر جنگ میں جانے کا فیصلہ کیا، قطر

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

قطر نے کہا ہے کہ امریکا نے اپنے اندازوں کی بنیاد پر جنگ میں جانے کا فیصلہ کیا، کشیدگی میں کمی اور اپنے ملک پر حملے رُکوانے کے لیے امریکا کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔ 

قطری وزارت خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر ماجد بن محمد الانصاری نے منگل کو دوحہ میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ خلیجی ممالک کو خطے کے سیکیورٹی نظام کا ازسرِ نو جائزہ لینے کی ضرورت ہے، دفاعی معاہدے مجموعی طور پر مؤثر ثابت ہوئے ہیں۔ 

ترجمان کے مطابق دفاتر میں دوبارہ کام شروع کرنے کا فیصلہ سیکیورٹی جائزوں کی بنیاد پر کیا گیا، اب معمول کی زندگی کی طرف واپس جانا ضروری ہے۔ 

انھوں نے کہا کہ قطر کسی بھی اہم تنصیبات پر ممکنہ حملےکی صورت میں جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے، چند دنوں میں ایسا کوئی حملہ ریکارڈ نہیں کیا گیا جس پر باقاعدہ الرٹ جاری کیا جائے۔ 

ترجمان قطری وزارت خارجہ نے کہا کہ حملوں کا الرٹ جاری نہ ہونے کا یہ مطلب نہیں کہ قطر کو نشانہ نہیں بنایا گیا، ایران جنگ کے باعث خلیجی خطے کا سیکیورٹی نظام متاثر ہو چکا ہے۔ 

ترجمان نے کہا کہ خلیجی ممالک کو سیکیورٹی نظام کا ازسرِ نو جائزہ لینے کی ضرورت ہے، دفاعی معاہدے مجموعی طور پر مؤثر ثابت ہوئے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید