عالمی سفارت کاری میں پاکستان کی کامیابی نے بھارت کو تنہا کردیا، بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی پاکستان کو تنہا کرنے کی پالیسی برباد ہوگئی۔
بھارتی خبر رساں ادارے نے ہی نریندر مودی سرکار کو آئینہ دکھا دیا اور کہا کہ بھارتی ساکھ اور خطے میں بھارتی اجارہ داری کا بیانیہ ختم ہوگیا۔
اپوزیشن جماعت کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے کہا کہ نریندر مودی نے بھارتی خارجہ پالیسی کا مذاق بنادیا، وہ صرف امریکا اور اسرائیل کے کہنے پر چلیں گے۔
کانگریس کے رہنما پون کھیڑا نے طنز کیا کہ بی جے پی ایک فرضی دھریندر پر بغلیں بجا رہی ہے جبکہ پاکستان ایک اہم عالمی موڑ پر سفارتی میز پر اپنی جگہ بنا رہا ہے۔