• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا کے آزاد لوگوں کے دل صہیونیوں کے ساتھ نہیں، مسعود پزشکیان

فائل فوٹو
فائل فوٹو

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ دنیا کے آزاد لوگوں کے دل صہیونیوں کے ساتھ نہیں ہیں۔

ایک بیان میں ایرانی صدر نے کہا کہ آج ہم دنیا کے کئی ممالک کے عوام کی بیداری کا مشاہدہ کر رہے ہیں، دنیا کے آزاد لوگوں کے دل صہیونیوں کے ساتھ نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان، ترکیے، عراق، لبنان، مصر اور عرب ممالک کے عوام امریکا، اسرائیل اور ان کے جرائم کے خلاف ببانگ دہل نفرت کا اظہار کر رہے ہیں۔

مسعود پزشکیان نے مزید کہا کہ خطے میں استحکام صرف باہمی تعاون اور اقوام کی مرضی کااحترام کرنے سے ہی ممکن ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید