• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

متحدہ عرب امارات کے شمال مشرق میں بحری جہاز پر غیر متعلقہ افراد کا قبضہ: برطانوی میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز

برطانوی میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات کی بندرگاہ فجیرہ کے شمال مشرق میں بحری جہاز کو غیر متعلقہ افراد نے قبضے میں لے لیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانوی میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز (UKMTO) کا کہنا ہے کہ جہاز لنگر انداز تھا جب غیر متعلقہ افراد بحری جہاز پر سوار ہوئے۔

اس بحری جہاز کو اب ایرانی سمندری حدود کی جانب لے جایا جا رہا ہے۔

عرب نیوز کے مطابق برطانوی میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز کے قریب دیگر بحری جہازوں پر بھی حملہ کیا گیا ہے۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان بیجنگ میں ہونے والی ملاقات میں آبنائے ہرمز کھلی رکھنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید