• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا چین تعلقات دنیا کی تاریخ میں سب سے اہم تعلقات ہیں: ڈونلڈ ٹرمپ

فوٹو بشکریہ غیر ملکی میڈیا
فوٹو بشکریہ غیر ملکی میڈیا

امریکی صدر ڈونلڈ کا کہنا ہے کہ امریکا چین تعلقات دنیا کی تاریخ میں سب سے اہم تعلقات میں سے ایک ہیں۔

بیجنگ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ آج بہت بہترین دن ہے، چینی صدر میرے بہت اچھے دوست ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چینی صدر کے ساتھ انتہائی مثبت اور تعمیری گفتگو ہوئی، یہاں موجود ہونا میرے لیے اعزاز ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ 24 ستمبر کو چینی صدر کو امریکا آنے کی دعوت دیتے ہیں، ہمارے پاس موقع ہے کہ تعاون اور خوشحالی کے ایک بہتر مستقبل کی تخلیق کریں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان آبنائے ہرمز کھلی رکھنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

امریکی وائٹ ہاؤس کے مطابق بیجنگ میں ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے صدور نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ توانائی کی آزادانہ ترسیل کو یقینی بنانے کے لیے آبنائے ہرمز کھلی رہنی چاہیے۔

دوسری جانب چینی سرکاری ٹی وی نے رپورٹ کیا ہے کہ چینی صدر نے امریکا سے دوطرفہ تعلقات کی نئی سمت کو سراہا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید