برطانیہ میں سیاسی ہلچل بڑھنے لگی ہے، وزیراعظم سرکیئر اسٹارمر کی کابینہ میں شامل وزیر صحت ویس اسٹریٹنگ نے بھی استعفیٰ دے دیا۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ان حالات میں حکومت کا حصہ رہنا سراسر بے ایمانی اور بے عزتی ہوگی۔
ان کا کہنا تھا کہ مجھے وزیراعظم اسٹارمر کی قیادت پر اعتماد نہیں رہا اور یہ واضح ہو چکا ہے کہ اسٹارمر لیبر پارٹی کو آئندہ عام انتخابات تک نہیں لے جا سکیں گے۔
خیال رہے کہ ویس اسٹریٹنگ کیئر اسٹارمر کی لیڈرشپ کو چیلنج کرنے والے بڑے گروپ کو لیڈ کر رہے ہیں۔
اس سے قبل بھی وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر کی کابینہ کے چار وزرا مستعفیٰ ہوچکے ہیں۔