• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لودھراں: تیزگام ایکسپریس کی 4 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں

اسکرین گریب
اسکرین گریب

لودھراں میں آدم واہن کے قریب تیزگام ٹرین کو حادثہ، 4 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔

ڈپٹی کمشنر کے مطابق حادثے میں 25 مسافر زخمی ہوئے ہیں، 17 مسافروں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈسچارج کردیا گیا۔

حادثے کے  8 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے اور انہیں ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ ریلیف آپریشن جاری ہے۔

اسٹیشن ماسٹر کا کہنا ہے کہ تیزگام کو 5 بوگیوں کے ساتھ کراچی روانہ کردیا گیا ہے جبکہ ڈاؤن ٹریک پر کراچی جانے والی ٹرینوں کو لودھراں اسٹیشن پر ہی روک لیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ملتان اور سمہ سٹہ اسٹیشن سے ریلیف ٹرین طلب کی گئیں ہیں۔

ترجمان ریلویز کے مطابق حادثے سے متاثرہ ٹریک کو جلد بحال کیا جائے گا۔

قومی خبریں سے مزید