• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیتن یاہو یہودیوں کا نمائندہ نہیں ہے، یہودی اسکالر یعقوب شاپیرو

اسکرین گرایب
اسکرین گرایب

امریکا کے معروف یہودی اسکالر اور مصنف ربی یعقوب شاپیرو نے کہا ہے کہ نیتن یاہو یہودیوں کا نمائندہ نہیں ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کے دوران یہودی اسکالر نے کہا کہ اسرائیل یہودی ریاست نہیں ہے، نہ ہی نیتن یاہو یہودیوں کا نمائندہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم ایران سے جنگ کے خلاف ہیں، گریٹر اسرائیل کے نظریے کا یہودیت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

یعقوب شاپیرو نے مزید کہا کہ اسرائیل ایک سیکولر ملک ہے اس کا یہودیت سے کوئی تعلق نہیں ہے، وہ ایران پر جنگ کے خلاف ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ اسرائیل یہودی ملک نہیں ہے، نیتن یاہو اور یہودیوں میں فرق ہے، اسرائیل کا موجودہ وزیراعظم یہودیت پر عمل نہیں کرتا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید