• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا ایران میں صحیح لوگوں سے بات کر رہا ہے، ٹرمپ

فائل فوٹو
فائل فوٹو

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ہم ایران میں صحیح لوگوں سے بات کر رہے ہیں، جو معاہدہ کرنا چاہتے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو میں امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ ایران اس بات پر راضی ہے کہ کبھی نیوکلئیر ہتھیار نہیں بنائے گا، ایران اس بار سمجھداری سے بات کر رہا ہے۔

انہوں نے ایک بار پھر دہرایا کہ ہم ایران کے ساتھ مذاکرات کر رہے ہیں، ایران میں اب کوئی قیادت باقی نہیں ہے، اب ہم صحیح لوگوں سے بات کر رہے ہیں جو معاہدہ کرنا چاہتے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ ان کی نیوی، ائیر فورس تباہ کر دی ہے، ہم نے ان کی قیادت ختم کر دی ہے، یہ رجیم چینج ہے۔

امریکی صدر نے یہ بھی کہا کہ انہوں نے ہمیں ایک تحفہ بھیجا جو کل مل گیا، ایران نے ہمیں تیل اور گیس سے متعلق بہت بڑا تحفہ دیا ہے، ہم تہران میں شاندار کامیابیاں حاصل کر رہے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ سعودی عرب، یو اے ای اور قطر ایران کے معاملے میں بہت بہترین رہے، ایران میں اب نئی قیادت ہے دیکھتے ہیں کہ وہ کیسا کام کرتے ہیں، ایران کی نئی قیادت معاہدہ کرنے جا رہی ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران سے بات چیت میں نائب صدر جے ڈی وینس، وزیر خارجہ مارکو روبیو، نمائندہ خصوصی مشرق وسطیٰ اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کُشنر بھی شریک ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید