حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) آل پاکستان مسلم لیگ حیدرآباد ڈویژن کی جانب سے جنرل مشرف کی 73 ویں سالگرہ کوئٹہ سانحہ کے باعث نہایت سادگی سے منائی گئی۔ ڈویژن آفس میں منعقد ہ سادہ تقریب میں ڈویژن کے سینئر نائب صدر زاہد خان،علی حیدربروہی‘عرفان آرائیں ‘ریحان جعفری‘ ایاز شیخ و دیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پرسانحہ کوئٹہ میں شہید ہونے والوں کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔