• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حزب اللّٰہ کا تل ابیب میں اسرائیلی فوجی ہیڈکوارٹر پر حملے کا دعویٰ

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللّٰہ نے تل ابیب میں اسرائیلی فوجی ہیڈکوارٹر پر حملے کا دعویٰ کیا ہے اور اسرائیل کے لبنان پر حملوں کے دوران جنگ بندی کی بات چیت کو بھی مسترد کر دیا ہے۔

حزب اللّٰہ کا کہنا ہے کہ اس نے وسطی تل ابیب میں واقع علاقے کریا کو متعدد خصوصی میزائلوں سے نشانہ بنایا، جبکہ شہر کے شمال میں اسرائیلی فوجی انٹیلی جنس سے وابستہ ایک تنصیب کو بھی ہدف بنایا۔

کریا اسرائیلی فوج کے مرکزی ہیڈکوارٹر کے ساتھ ساتھ دیگر سرکاری اداروں کا بھی مرکز ہے۔

حزب اللّٰہ کا کہنا ہے کہ جنوبی لبنان میں آج 7 اسرائیلی ٹینکوں کو میزائل سے نشانہ بنایا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق وسطی اور جنوبی اسرائیل میں خطرے کے سائرن بج اٹھے۔

دریں اثناء اسرائیلی دفاعی افواج کا کہنا ہے کہ انہوں نے حزب اللّٰہ کی جانب سے رات کے دوران وسطی اسرائیل کی طرف داغے گئے متعدد میزائلوں کو کامیابی سے فضا میں تباہ کر دیا۔

دوسری جانب حزب اللّٰہ نے اسرائیل کے لبنان پر حملوں کے دوران جنگ بندی کی بات چیت کو مسترد کر دیا۔

سربراہ حزب اللّٰہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ جنگ کے درمیان مذاکرات ہتھیار ڈالنے کے مترادف ہوں گے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید