لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللّٰہ نے تل ابیب کے قریب اسرائیلی فوجی اڈے کو ڈرون حملے سے نشانہ بنایا ہے۔
حزب اللّٰہ نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے اسرائیل کے ایک فوجی اڈے پر متعدد حملہ آور ڈرون بھیجے، حملہ تل ابیب کے جنوب مشرق میں واقع جنرل اسٹاف ہیڈکوارٹر پر کیا گیا۔
لبنانی تنظیم نے کہا کہ یہ حملہ اسرائیلی جارحیت کے جواب میں کیا گیا ہے۔
اسرائیل حکام نے ایرانی بیلسٹک میزائلوں اور حزب اللّٰہ کے راکٹ حملوں میں 2 افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔
دوسری جانب مقبوضہ بیت المقدس اور تل ابیب سمیت اسرائیل کے مختلف علاقوں میں سائرن بج اٹھے، جس کے بعد حکام کی جانب سے شہریوں کو شیلٹرز میں جانے کی ہدایت کی گئی، اسی دوران لبنان سے راکٹ فائر کیے گئے ۔
خیال رہے کہ اسرائیل پر ایران کی جوابی کارروائی جاری ہے تل ابیب، مقبوضہ بیت المقدس اور مغربی کنارے پر تازہ حملے کیے گئے۔
ایران نے امریکی اور اسرائیلی اہداف پر 40 سے زائد حملوں کا دعویٰ کیا ہے، آبنائے ہرمز پر کنٹرول کا بھی دعویٰ کیا گیا، آبنائے ہرمز میں ایرانی وارننگز کو نظر انداز کرنے والے 10 سے زائد آئل ٹینکرز کو نشانہ بنایا گیا۔
ایرانی شہر کرمان میں اسرائیلی ڈرون مار گرایا، ایرانی فوج نے مشرق وسطیٰ میں امریکی فوجی اڈوں پر حملوں میں 160 امریکیوں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے۔