• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر کمی ریکارڈ

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتیں بڑھنے کے بعد پھر کم ہو گئیں۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 11 ہزار روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 68 ہزار 262 روپے ہو گئی۔

ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت 9 ہزار 430 روپے کم ہو کر 4 لاکھ 1 ہزار 459 روپے ہو گئی۔

دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 110 ڈالرز کی کمی سے 4455 ڈالرز فی اونس ہو گیا۔

تجارتی خبریں سے مزید