برطانوی وزیر دفاع نے کہا ہے کہ برطانیہ کے جنگی طیارے حوثی حملوں کے خلاف سعودی عرب کا دفاع کریں گے۔
ایک بیان میں برطانوی منسٹری آف ڈیفنس نے کہا کہ برطانیہ حوثیوں کے میزائل اور ڈرون حملے روکنے کے لیے ٹائفون لڑاکا طیارے استعمال کرے گا۔
برطانوی وزیر دفاع کے مطابق دفاعی مشن سعودی عرب کے شہروں اور انفرا اسٹرکچر کو بچانے میں مدد دے گا، لڑاکا طیارے صرف دفاعی مشن میں شامل ہوں گے۔
واضح رہے کہ برطانیہ نے سعودی عرب کے لیے دفاعی مشن شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سعودی عرب میں دفاعی مشن پر رائل ایئر فورس کے لڑاکا طیارے تعینات کرے گا۔