پاکستانی شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ زوہا توقیر کا کہنا ہے کہ گزشتہ نسل کے جائیدادیں بنانے کے رجحان نے نسلِ نو کے لیے مسائل پیدا کیے ہیں۔
معروف میزبان عائشہ جہانزیب کی بیٹی، اداکارہ زوہا توقیر نے حال ہی میں نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف امور پر بات چیت کی۔
دورانِ انٹرویو انہوں نے گزشتہ نسل اور موجودہ نسل کی چند خصوصیات اور کمزوریوں سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
انٹرویو کے دوران اداکارہ نے گزشتہ نسل کی اس سوچ پر تنقید کی کہ وہ اپنی زندگی پر خرچ کرنے کے بجائے مسلسل جائیدادیں بنانے کو ترجیح دیتی تھی۔
ان کے مطابق اس طرزِ فکر کے باعث نئی نسل میں سستی پیدا ہوئی کیونکہ انہیں بغیر محنت کے سہولتیں میسر آ گئیں۔
زوہا توقیر نے کہا کہ نئی نسل اپنے بزرگوں کی موت کی منتظر ہوتی ہے کیونکہ انہیں معلوم ہوتا ہے کہ ان کے بعد تمام مال و دولت ہمیں ہی ملنی ہے اس لیے محنت کرنے کی ضرورت نہیں، میں نے اپنی امی سے یہی سنا ہے کہ ایک نسل بناتی ہے اور دوسری نسل اجاڑتی ہے۔