• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ کی گفتگو میں ایک بار پھر وزیراعظم شہباز شریف کا ذکر

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

 امریکی صدر ٹرمپ نے گفتگو میں ایک بار پھر پاکستان کے وزیرِ اعظم شہباز شریف کا ذکر کر دیا۔

ٹرمپ نے کہا کہ پاکستانی وزیرِ اعظم بہت اچھے آدمی ہیں، شہباز شریف نے یہ بھی کہا تھا کہ اگر ٹرمپ جنگ نہ رکواتے تو لاکھوں افراد مارے جاتے۔

دوسری جانب پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں جنگ کے دوران امن کے لیے سہولت کاری کے لیے پر زور ٹیلیفونک سفارتکاری کی ہے۔

 امریکی اخبار کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے رہنما امریکی صدر ٹرمپ اور ایران کے صدر مسعود پزشکیان دونوں کے قریب ہیں۔

 پاکستانی رہنماؤں نے امن کے لیے تہران ریاض، ابوظبی، قاہرہ، استنبول اور برسلز میں لیڈروں سے ٹیلی فون پر گفتگو کی۔

 پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف، وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل عاصم منیر مسلسل رابطوں سے خطے کا امن بحال کرنے کی کوشش میں مصروف ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید