چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ دعا ہے کہ پاکستان، امریکا اور ایران کے درمیان صلح کروانے میں کامیاب ہو۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایران اور امریکا کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کرنا پاکستان کی فتح ہے، ایران اور امریکا کی جنگ سے دنیا کی معیشت متاثر ہو رہی ہے۔
یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو ملک کی سالمیت اور معیشت کے لیے ایک ہونا ہو گا۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی کی رہائی کا تعلق عدلیہ سے ہے۔
چیئرمین سینیٹ نے یہ بھی کہا کہ میری گاڑی پر پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، گاڑی قوانین کے مطابق خریدی، اپوزیشن لیڈر اور دیگر کے لیے بھی گاڑیاں خریدی گئیں۔