• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد (رانا غلام قادر) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان بالواسطہ بات چیت کا عمل پاکستان کے ذریعے جاری ہے، بات چیت اور سفارتکاری ہی آگے بڑھنے کا واحد راستہ ہے، اس تناظر میں امریکا نے 15 نکات شیئر کئے ہیں جن پر ایران غور کر رہا ہے، جمعرات کو سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم ”ایکس“ پر اپنے ایک بیان میں نائب وزیراعظم نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں جاری تنازع کے خاتمے کےلئے امن مذاکرات کے حوالے سے میڈیا میں غیر ضروری قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں، اسحاق ڈار نے کہا کہ برادر ممالک ترکیہ اور مصر سمیت دیگر ممالک بھی اس اقدام کی حمایت کر رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ پاکستان امن کے فروغ کےلئے پرعزم ہے اور خطے اور اس سے باہر استحکام کو یقینی بنانے کےلئے ہرممکن کوشش جاری رکھے ہوئے ہے، دوسری جانب ترجمان دفتر خارجہ نے مشرق وسطیٰ اور خلیج فارس کے خطے میں امن و استحکام کے فروغ کےلئے اپنے بھرپور عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کا سفارتی ہدف ثالثی اور مکالمے کے ذریعے امن اور استحکام کا حصول غیر متزلزل اور واضح ہے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان طاہر حسین اندرانی نے کہا ہے کہ بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر کے غیر سفارتی ریمارکس ان کی بے چینی اور اضطراب کو ظاہر کرتے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید