• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موبائل ایپ کے ذریعے موٹرسائیکل و رکشا کو سستا تیل دینے کی تجویز


موبائل ایپ کے ذریعے موٹر سائیکل اور رکشا کو سستا تیل دینے کی تجویز سامنے آئی ہے۔

موبائل ایپ کے ذریعے سستا تیل فراہم کرنے کے معاملے پر آئی ٹی بورڈ نے 24 ہزار موبائل فون کی خریداری کیلئے اظہار دلچسپی طلب کرلیے۔

وزارت آئی ٹی کا کہنا ہے کہ این آئی ٹی بی موبائل فون کی خریداری کی قیمت طے کرے گا، 24 ہزار موبائل فونز کیلئے رقم آئل مارکیٹنگ کمپنیاں دیں گی۔

وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ کا کہنا ہے کہ موبائل فونز کی خریداری کیلئے قومی خزانے سے رقم استعمال نہیں ہوگی، ڈیجیٹل پیمنٹس کے فروغ اور ڈیٹا انٹری کیلئے اوگرا ڈیش بورڈ کو فعال کرے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ موبائل ایپ کے ذریعہ موٹر سائیکل اور رکشا کو سستا تیل دینے کی تجویز ہے، ایک ایپ صارف کے پاس دوسری متعلقہ آئل کمپنی کے پاس ہوگی، صارف کو رجسٹریشن نمبر اور شناختی کارڈ کی مدد سے کوٹے کے مطابق تیل فراہم کرنے کی تجویز ہے۔

وزیر آئی ٹی کا کہنا ہے کہ طویل مدتی اصلاحات سے بحرانوں سے نمٹنے کی صلاحیت بہتر ہوگی، اوگرا ڈیش بورڈ توانائی شعبے میں ڈیٹا بیسڈ فیصلوں میں مدد گار ثابت ہوگا، اوگرا ڈیش بورڈ کے ذریعے پیٹرولیم سپلائی چین کی بہتر نگرانی ممکن ہوگی۔

قومی خبریں سے مزید