پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے گیارہویں ایڈیشن میں فائنل کے لیے ریزرو ڈے کی شق بھی موجود ہے۔ 3 مئی کو فائنل مکمل نہ ہونے کی صورت میں 4 مئی ریزرو ڈے ہوگا۔
پی ایس ایل 11 کا فائنل 3 مئی کو مکمل نہ ہونے کی صورت میں 4 مئی ریزرو ڈے کو ہوگا۔ ریزرو ڈے پر میچ مکمل نہیں ہوا تو لیگ مرحلے کی بہتر ٹیم ٹرافی کی حقدار ہوگی۔
پاکستان سپر لیگ کے فائنل کے علاوہ کسی اور میچ کے لیے ریزرو ڈے کا آپشن موجود نہیں ہوگا۔ پلے آف میں میچ مکمل نہ ہونے پر لیگ مرحلے کی بہتر ٹیم اگلے مرحلے میں جائے گی۔
خیال رہے کہ پی ایس ایل کے گیارہویں مرحلے کا آغاز 26 مارچ سے ہوگیا جو 3 مئی تک کراچی اور لاہور میں کھیلا جائے گا۔
ایونٹ میں کل 44 میچز کھیلے جائیں گے، جن میں سے 22 میچز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم اور 22 میچز کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ہوں گے۔ رات کے میچز شام 7 بجے جبکہ ڈبل ہیڈرز کے پہلے میچز دوپہر 2:30 بجے شروع ہوں گے۔