پاکستان کی معروف اداکارہ اور میزبان مایا خان کے بابا جان انتقال کر گئے۔ اداکارہ نے بذریعہ سوشل میڈیا اپنے بابا جان کی وفات کی خبر مداحوں کو دی۔
فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ نے اپنے والد کے ہمراہ خوبصورت و یادگار تصویر شیئر کرتے ہوئے افسوس ناک خبر کا اعلان کیا۔
انہوں نے انسٹا اسٹوری شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے بابا جان پاکستان کے پہلے وزیر اعظم لیاقت علی خان کے پوتے تھے۔
خاندانی ذرائع کے مطابق مرحوم اپنے پسماندگان میں اہلیہ اور تین بچوں کو سوگوار چھوڑ گئے ہیں۔
مایا خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ ان کے بابا جان اس دنیا سے رخصت ہو گئے ہیں اور وہ دعاگو ہیں کہ ایک دن ان سے دوبارہ ملاقات ہو۔
انہوں نے مرحوم کے لیے دعاؤں کی اپیل بھی کی، جس کے بعد شوبز فنکاروں اور مداحوں کی جانب سے تعزیت کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔