• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایشیائی اسٹاک ایکسچینجز میں منفی رجحان برقرار

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

ایشیائی اسٹاک ایکسچینجز میں منفی رجحان برقرار ہے، جہاں اہم مارکیٹس میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔

جاپان کا نکئی انڈیکس 4 فیصد کمی کے بعد 51319 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔

جنوبی کوریا کا کاسپی انڈیکس 3.3 فیصد گر کر 779 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

اسی طرح ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ انڈیکس بھی 1.25 فیصد کمی کے ساتھ 24640 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔

ماہرین کے مطابق عالمی معاشی خدشات اور سرمایہ کاروں کے محتاط رویے کے باعث مارکیٹس دباؤ کا شکار ہیں۔

تجارتی خبریں سے مزید