• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بشریٰ انصاری کی جاوید شیخ سے ان بن پر لب کشائی

— اسکرین گریبز
— اسکرین گریبز

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے ساتھی فنکار و قریبی دوست جاوید شیخ کے ساتھ پیش آنے والے تنازع پر لب کشائی کر دی۔

حال ہی میں سینئر اداکارہ نے اپنے یوٹیوب چینل پر ایک وی لاگ شیئر کیا، جس میں انہوں نے جاوید شخ کے ساتھ پیش آنے والے تنازع پر کھل کر بات کی۔

اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے بشریٰ انصاری کا کہنا ہے کہ رمضان میں ہم نے کئی معروف شخصیات کے درمیان تنازعات دیکھے، جہاں ٹی وی اور سوشل میڈیا پر جھگڑے اور اختلافات سامنے آئے، میں بھی ایک ایسے دوست کے ساتھ تنازع میں آ گئی جس کے ساتھ میری طویل رفاقت ہے۔

انہوں نے کہا کہ بہت سے لوگ ہمیں لڑتے دیکھ کر حیران ہوئے کیونکہ ہم برسوں سے ایک ساتھ ہیں۔

بشریٰ انصاری کا کہنا ہے کہ یہ ایک معمولی سی بات تھی جس نے شاید جاوید شیخ کو مشتعل کیا، لیکن عید پر ہم اکٹھے تھے اور خوش گوار وقت گزارا۔

انہوں نے کہا کہ دوستوں کے درمیان اختلافات ہونا کوئی نئی بات نہیں، یہ ہمیشہ سے ہوتے آئے ہیں لیکن اب سوشل میڈیا معاملات کو بڑھا چڑھا کر پیش کرتا ہے، ایک معمولی بات کو بڑا تنازع بنا دیتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ لوگوں کو ہر بات کی خبر ہو جاتی ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید