• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میچ دیکھنے آنے والی مہیکا شرما بوائے فرینڈ ہاردک پانڈیا کے بیٹے کو فوٹوگرافرز سے بچاتی رہیں

کولاج فوٹو: اسکرین گریب
کولاج فوٹو: اسکرین گریب

ممبئی کے وانکھڈے اسٹیڈیم میں میچ دیکھنے کےلیے آنے والی ماڈل و انفلوئنسر مہیکا شرما اپنے بوائے فرینڈ ہاردیک پانڈیا کے بیٹے کو فوٹوگرافرز سے بچاتی رہیں۔ 

اسٹیڈیم میں جہاں ہاردیک کی ٹیم کا سنسنی خیز مقابلہ ہوا وہیں میدان کے باہر ایک لمحہ سب کی توجہ کا مرکز بنا، جب ہاردک کی گرل فرینڈ ماڈل مہیکا شرما ان کے بیٹے اگستیا کو پاپارازی کے کیمروں سے بچاتی نظر آئیں۔

میچ کے بعد مہیکا اگستیا کے ساتھ اسٹیڈیم سے باہر نکلیں تو فوٹوگرافرز نے انہیں گھیر لیا۔

ویڈیوز میں دیکھا گیا کہ وہ اگستیا کا ہاتھ پکڑے ہوئے تھیں اور کیمروں کی روشنی سے بچانے کے لیے بار بار کہتی رہیں، ’نو لائٹس پلیز، ڈسٹرب ہو رہا ہے۔‘ انہوں نے فوٹوگرافرز سے راستہ دینے کی بھی درخواست کی۔

اگستیا، ہاردک پانڈیا اور ان کی سابقہ اہلیہ اداکارہ نتاشا اسٹینکووچ کا بیٹا ہے۔ دونوں نے 2020 میں شادی کی تھی اور 2024 میں علیحدگی اختیار کی، تاہم وہ بیٹے کی مشترکہ پرورش کر رہے ہیں۔

ہاردک پانڈیا نے 2025 میں مہیکا شرما کے ساتھ تعلقات کا اعلان کیا تھا۔ مہیکا اکثر ہاردک کے میچز میں نظر آتی ہیں اور ورلڈکپ کے دوران بھی انہیں میدان میں سپورٹ کرتے دیکھا گیا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید