وزیر خارجہ اسحاق ڈار آج چین کا دورہ کریں گے، اسحاق ڈار یہ دورہ چینی وزیر خارجہ وانگ ای کی دعوت پر کررہے ہیں۔
ترجمان وزارت خارجہ کے مطابق دورہ ٔچین میں علاقائی صورتحال، دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے عالمی امور پر بات چیت ہوگی۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈار ہیئرلائن شولڈر فریکچر اور ڈاکٹروں کے آرام کے مشورے کے باوجود چین کا دورہ کریں گے۔