برطانیہ نے ایران کے خلاف زمینی کارروائی میں شریک نہ ہونے کا اعلان کردیا۔
برطانوی وزیراعظم سر کیئر سٹارمر نے کہا ہے کہ یہ ہماری جنگ نہیں ہے، ہم اس میں نہیں الجھیں گے۔
انہوں نے کہا کہ برطانیہ کو ڈونلڈ ٹرمپ کی جنگ میں نہیں دھکیلا جائے گا۔
کیئر سٹارمر نے کہا کہ برطانیہ دفاعی اقدامات جاری رکھے گا، آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کے لیے کام کرتے رہیں گے۔
دوسری جانب اسپین نے ایران پر حملہ کرنے والے امریکی طیاروں کے لیے اپنی فضائی حدود بند کردی ہیں۔
اسپین کی وزیر دفاع مارگریٹا روبلیس نے کہا کہ انکا یہ اقدام مشترکہ فوجی اڈوں کے استعمال کی اجازت نہ دینے کے گذشتہ فیصلے سے بھی آگے کا قدم ہے۔