فیفا صدر جیانی انفینٹینو کا کہنا ہے کہ ایران فٹبال ٹیم اپنے گروپ میچز شیڈول کے مطابق امریکا میں کھیلے گی۔
ترکیہ میں ایران اور کوسٹاریکا کے درمیان ہونے والے فرینڈلی میچ کے وقفے کے دوران فیفا صدر نے کہا کہ ایران فٹبال ٹیم اپنے گروپ میچز شیڈول کے مطابق امریکا میں کھیلے گی۔ ایران کی ٹیم 15 جون کو لاس انجلیس سے مہم کا آغاز کرے گی۔
فیفا صدر کا کہنا ہے کہ انہیں خوشی ہے ایران ورلڈ کپ کا حصہ ہے کیونکہ یہ بہت اچھی ٹیم ہے۔
اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران فٹبال ٹیم کی ورلڈ کپ میں شرکت حوالے سے کہا تھا کہ ان حالات میں ایران کا امریکا میں ورلڈ کپ کھیلنا مناسب نہیں ہوگا۔
ایران کے اسپورٹس منسٹر نے بھی گزشتہ ہفتے ان کے مخالف سوچ رکھنے والے ممالک کے سفر سے منع کیا تھا۔