• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران نے ملائیشیا کے بحری جہازوں کو بغیر کسی ادائیگی کے آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت دے دی


فائل فوٹو
فائل فوٹو 

ملائیشیا کی حکومت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ایران نے ملائیشیا کے بحری جہازوں کو بغیر کسی ادائیگی کے آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت دی ہے۔

ملائیشیا کے جہاز آبنائے ہرمز سے گزرنے کے لیے ایران کو ٹول ادا نہیں کر رہے، متعدد جہاز آبنائے ہرمز سے گزرنے کے لیے قطار میں ہیں۔

دوسری جانب آبنائے ہرمز میں 18 بھارتی جہاز پھنس گئے جس کی وجہ سے بھارت میں توانائی کا بحران سنگین ہو گیا۔

بھارتی این ڈی ٹی وی کے مطابق ایل پی جی، خام تیل اور ایل این جی کے 18 بھارتی پرچم والے جہاز آبنائے ہرمز میں محصور ہیں۔

این ڈی ٹی وی کا کہنا ہے کہ ایرانی حکام نے واضح کر دیا ہے کہ صرف برادر ممالک کے جہاز ایرانی حکام کے ساتھ ہم آہنگی کے بعد آبنائے ہرمز سے گزر سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ ماہ کے آخر میں بھارتی وزارتِ جہاز رانی کا کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز سے مزید 2 بھارتی ایل پی جی ٹینکرز گزر گئے، 1 جہاز ممبئی اور دوسرا نیو منگلورو بندرگاہ پر لنگر اندار ہو گا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید