• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روس کے مقبوضہ کریمیا میں روسی فوجی طیارہ گر کر تباہ، 29 افراد ہلاک

فائل فوٹو
فائل فوٹو 

روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ کریمیا کے علاقے میں ایک روسی فوجی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا، طیارے میں سوار عملے سمیت تمام 29 مسافر ہلاک ہو گئے۔

منگل کو ’معمول کی پرواز کے دوران‘ این 26 طیارے کا حکام سے رابطہ منقطع ہو گیا تھا اور پھر اس کا ملبہ ملا، وزارت دفاع نے حادثے کی وجہ ’تکنیکی خرابی‘ قرار دی ہے۔

طیارہ مقبوضہ کریمیا کے علاقے میں پرواز کر رہا تھا۔ کریمیا یوکرین کا وہ علاقہ ہے جسے 2014 میں روس نے غیر قانونی طور پر اپنے ساتھ شامل کر لیا تھا۔

حکام کے مطابق روس میں طیارہ حادثے پر تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید