کراچی (نیوز ڈیسک)بھارت کو اسرائیل سے2ہزار NEGEV7.62ایل ایم جیز کی پہلی کھیپ موصول، ڈلیوری 41ہزار یونٹس کے بڑے آرڈر کا آغاز،مشترکہ منصوبے پر نصف ہتھیار بھارت میں تیار کیے گئے ہیں۔ یروشلم پوسٹ کے مطابق بھارت نے اسرائیل کی اسرائیل ویپن انڈسٹریز اور بھارت کی اڈانی گروپ کے مشترکہ منصوبے پی ایل آر سسٹمز سے تیار کی گئی 2,000 نیگیو 7.62×51 ہلکی مشین گنز کی پہلی کھیپ موصول کی ہے۔ یہ ڈلیوری 41,000 یونٹس کے بڑے آرڈر کا آغاز ہے، جس میں سے نصف ہتھیار بھارت میں تیار کیے گئے ہیں۔ نیگیو 7 ہتھیار قریب فاصلے کی لڑائی اور مسلسل دباؤ والے فائرنگ کے لیے موزوں ہیں اور نیٹو معیارات کے مطابق مضبوط اور قابل اعتماد ہیں۔ ہتھیار آربل سسٹم کے ذریعے ہدف کے نشانہ کو بہتر بناتے ہیں۔