• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیا علاقائی نظام تشکیل، اب سب کو اسکا عادی ہونا پڑیگا، سربراہ قدس فورس

پیرس (اے ایف پی) ایران کی قدس فورس کے سربراہ اسماعیل قانی نے کہا ہے کہ نیا علاقائی نظام تشکیل ہوگیا ، اب سب کو اسکا عادی ہونا پڑے گا، ایران سے وابستہ گروپس نے ایک نئے علاقائی نظام کی تشکیل میں مدد دی، اسرائیلی وزیراعظم نتن یاہو سیکورٹی بیلٹ قائم کرنا چاہتے تھے۔ تفصیلات کے مطابق ایران کے پاسدارانِ انقلاب کی بیرونی کارروائیوں کی شاخ کے کمانڈر نے پیر کے روز جاری کردہ ایک بیان میں ایران سے وابستہ گروپس کو سراہا اور کہا کہ انہوں نے ایک نئے علاقائی نظام کی تشکیل میں مدد دی ہے۔ یہ بیان 2020 میں عراق میں امریکی حملے میں قاسم سلیمانی کی ہلاکت کے بعد پاسدارانِ انقلاب کی قدس فورس کے سربراہ بننے والے اسماعیل قانی کی طرف سے جاری کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی وزیرِاعظم بن یامین نیتن یاہو خطے میں ایک سیکیورٹی بیلٹ قائم کرنا چاہتے تھے، لیکن تہران کی حمایت یافتہ عسکری تنظیموں، جن میں لبنان کی حزب اللہ اور یمن کے حوثی شامل ہیں، کی کارروائیوں نے اس منصوبے کو ناکام کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ اب سب کو نئے نظام کا عادی ہونا پڑے گا۔

دنیا بھر سے سے مزید