• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امن منصوبہ، لگتا ہے چین ورلڈ آرڈر نیا بنانا چاہتا ہے، اعزاز چوہدری

کراچی (ٹی وی رپورٹ) سابق سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے کہا ہے کہ  پاک چین   امن منصوبہ سے لگتا ہے چین ورلڈ آرڈر نیا بنانا چاہتا ہے۔ ماہر بین الاقوامی اُمور عادل نجم نے کہا کہ حقائق پر نظر ڈالیں تو اسرائیل چاہتا ہے کہ جنگ طول پکڑے جبکہ امریکہ نکلنا چاہتا ہے۔ صحافی، و تجزیہ کار افتخار فردوس نے کہا کہ خطے کی مجموعی صورتحال میں سب سے بڑے اسٹیک چین کے ہیں۔ وہ جیو نیوز کے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘ میں میزبان محمد جنید سے گفتگو کررہے تھے۔ تفصیلات کے مطابق پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے کہا کہ دنیا پاکستان کی معترف ہے اور پاکستان کا قد کاٹھ بہتر ہوا ہے چین میں جن نکات پر ایگریمنٹ ہوا ہے اس سے ظاہر ہو رہا ہے کہ اس جنگ کے بعد چین ورلڈ آرڈر نیا بنانا چاہتا ہے۔جس بڑے پیمانے پر احتجاج امریکہ میں ہوا ہے انہیں اندازہ ہوچکا ہے کہ مڈ ٹرم الیکشن خطرے میں پڑچکے ہیں۔ ٹرمپ ممکن ہے جنگ روک دیں اور کہیں اہداف حاصل کر لئے ہیں اس کا مطلب یہ ہے کہ تھوڑی بہت جنگ ایران اور اسرائیل کے درمیان چلتی رہے گی۔ دوسرا یہ ہے کہ ایران اسرائیل جنگ لمبی ہوجائے اس سے بھی علاقے میں کشیدگی رہے گی۔ ایران کو پاکستان اور چین پر مکمل اعتماد ہے البتہ امریکہ کی نیت پر شک ہے کہ وہ واقعی مذاکرات چاہتے ہیں یا نہیں چاہتے۔

اہم خبریں سے مزید