کراچی (نیوز ڈیسک) برطانوی وزیر دفاع جان ہیلی خلیجی کا کہنا ہے کہ اب تک تقریباً ایک ہزار برطانوی فوجی اہلکار خلیجی خطے میں تعینات کیے جا چکے ہیں۔برٹش وزیر دفاع نے خلیجی ممالک کو پیغام دیا ہے کہ برطانیہ آپ کے ساتھ کھڑا ہے۔ برطانیہ کے بہترین اہلکار مشرق وسطیٰ کے آسمانوں کا دفاع کر رہے ہیں۔ اس تعداد میں وہ فوجی بھی شامل ہیں جو قبرص میں تعینات ہیں۔ہیلی نے خطے میں اتحادیوں کے لیے فضائی دفاع کے اضافی نظام بھیجنے کا اعلان بھی کیا۔برطانوی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ ایران خطے میں اپنے حملے ’بڑھا‘ رہا ہے اور انھیں توقع ہے کہ جنگ ’مزید کئی ہفتے‘ جاری رہے گی۔جان ہیلی نے مزید بتایا کہ خلیجی ممالک نے ان کے دورے کے دوران آبنائے ہرمز کو کھولنے کی اہمیت پر زور دیا۔