• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ میں اسرائیلی جنگ، بیمار بچوں کا اپنے خاندانوں سے دوبارہ ملن

کراچی (نیوز ڈیسک) غزہ میں اسرائیلی جنگ ،بیمار بچوں کی اپنے خاندانوں سے دوبارہ ملن، 2023میں الشفا اسپتال سے نکالے گئے نو مہینے کے بچے دو سال بعد واپس آئے،والہانہ استقبال ، مستقبل کے بارے میں تشویش جاری، فلسطینی ریڈ کریسنٹ نے بچوں کی واپسی میں مددفراہم کی ۔عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق غزہ میں اسرائیل کے حملوں کے دوران 2023 میں الشفاء اسپتال سے نکالے گئے نو مہینے کے بچے اب دو سال بعد اپنے خاندانوں کے ساتھ دوبارہ ملے، جس سے متاثرہ خاندانوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی، فلسطین ریڈ کریسنٹ نے بچوں کی واپسی میں رشتہ داروں اور طبی عملے کے ساتھ مدد کی، والدین نے اس لمحے کو اہم قرار دیا مگر مستقبل کے بارے میں تشویش بھی ظاہر کی، جبکہ جنگ اور بے دخلی کے اثرات نے بچوں کی دیکھ بھال کے نظام کو بدل کر رکھ دیا ہے اور عالمی ادارے اس بارے میں خبردار کر رہے ہیں۔

دنیا بھر سے سے مزید