• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا اسرائیل حملوں میں تاریخی ورثہ تباہ، ایران کا شدید ردعمل

کراچی (نیوز ڈیسک) امریکااسرائیل حملوں سے تاریخی ورثہ تباہ، ایران کا شدید ردعمل ،وزیر ثقافتی ورثہ کا کہنا تھا گلستان محل،گرینڈ بازار تہران ودیگراہم یادگاروں سمیت 56تاریخی مقامات کو نقصان پہنچا ہے، تہران نے حملوں کو ثقافتی جنگ قرار دیا، حملوں میں ایرانی شناخت و تاریخ دانستہ نشانے پر ہے، عالمی اداروں کی خاموشی پر تنقید،بحالی ممکن مگر اصل تاریخ ناقابل واپسی ہے۔ایران کے وزیر ثقافتی ورثہ رضا صالحی امیری نے عرب میڈیا کو دئیے گئے خصوصی انٹرویو میں کہا ہے کہ ایران میں امریکی اور اسرائیلی حملوں کے دوران کم از کم 56 تاریخی مقامات کو نقصان پہنچا ہے، جن میں گلستان محل، گرینڈ بازار تہران اور سابق سینیٹ عمارت شامل ہیں۔

دنیا بھر سے سے مزید