• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

4 اپریل تک بارش کی پیشگوئی، موٹر وے پولیس کی شہریوں کو احتیاطی ہدایات

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس نے ملک کے مختلف علاقوں میں 4 اپریل تک وقفے وقفے سے بارش کی پیشگوئی کے پیشِ نظر شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔

ترجمان موٹر وے پولیس نے کہا ہے کہ بارش کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کیا جائے اور دورانِ ڈرائیونگ رفتار کم رکھتے ہوئے اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ برقرار رکھا جائے۔

ترجمان کے مطابق گاڑی کی لائٹس اور وائپر درست حالت میں رکھے جائیں اور اچانک بریک لگانے سے اجتناب کیا جائے تاکہ حادثات سے بچا جا سکے۔

موٹر وے پولیس نے ڈرائیورز کو ہدایت کی ہے کہ سفر کے دوران موبائل فون کا استعمال نہ کریں اور مکمل توجہ ڈرائیونگ پر مرکوز رکھیں۔

ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق کسی بھی ہنگامی صورتِ حال میں شہری نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس کی ہیلپ لائن 130 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید