• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول بھٹو اور فضل الرحمان ملاقات، حساس سیاسی امور پر کھل کر گفتگو

سوشل میڈیا
سوشل میڈیا

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری اور جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) سربراہ مولانا فضل الرحمان کے درمیان حساس سیاسی امور پر کھل کر گفتگو ہوئی ہے۔

بلاول بھٹو زرداری اور فضل الرحمان کے درمیان ہونے والی اہم ملاقات میں راجا پرویز اشرف، سید نیئر بخاری، پی پی آزاد کشمیر کے صدر چوہدری یاسین، جے یو آئی کے مولانا اسعد محمود اور سینیٹر کامران مرتضیٰ بھی شریک ہوئے۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں ملکی سیاسی صورت حال اور خطے کی مجموعی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کےمطابق ملاقات میں گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر ہونے والے انتخابات پر بھی تفصیلی مشاورت کی گئی۔

ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران ملکی سیاسی صورتحال، خطے کی بدلتی ہوئی صورت حال اور اہم قومی معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان ون ٹو ون ملاقات بھی ہوئی، جس میں حساس سیاسی امور پر کھل کر گفتگو کی گئی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے آئندہ انتخابات کے حوالے سے اہم مشاورت کی گئی جبکہ پیپلز پارٹی اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے درمیان ممکنہ انتخابی اتحاد پر بھی سنجیدگی سے غور کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اس حوالے سے دونوں جماعتوں کی مشترکہ کمیٹی بنانے کا بھی فیصلہ کیا گیا جو ممکنہ اتحاد کی مذید تفصیلات کو حتمی شکل دے گی۔

قومی خبریں سے مزید