امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو ایک بار پھر خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ فوری طور پر معاہدہ کر لے ’’اس سے پہلے کہ بہت دیر ہو جائے۔‘‘
ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر ایران کے کرج پل کو نشانہ بنانے کی ویڈیو شیئر کردی، جس میں پل تباہ ہوتے دکھایا گیا ہے۔
انہوں نے اسے ایران کے خلاف کارروائی کی بڑی مثال قراردیتے ہوئے کہا کہ ایران کا بڑا پُل زمین بوس ہوگیا ہے، اس پُل کو اب کبھی استعمال نہیں کیا جا سکے گا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے ساتھ اور بھی بہت کچھ ہونے والا ہے، ایران کے لیے وقت ہے کہ معاہدہ کر لے اس سے پہلے کہ دیر ہوجائے۔
دوسری جانب ایرانی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ تہران کو مغربی شہر کرج سے ملانے والا ایک اہم ہائی وے پل فضائی حملے میں نشانہ بنا، اس حملے سے آمد و رفت شدید متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔