• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیٹرول کی نئی قیمت 458 روپے 41 پیسا کردی گئی، علی پرویز ملک

اسکرین گریب/ جیو نیوز  یوٹیوب
اسکرین گریب/ جیو نیوز  یوٹیوب 

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا۔

وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں 137.24 روپے فی لیٹر اضافہ کر دیا گیا، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 458 روپے 41 پیسے مقرر کردی گئی، ڈیزل کی قیمت 184.49 پیسے فی لیٹر اضافے کے بعد 520 روپے 35 روپے کر دی ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔

علی پرویز ملک نے کہا کہ جنگ کی وجہ سے توانائی قیمتوں میں بھونچال آیا ہوا ہے، حکومت مشکل اور ذمہ دارانہ فیصلے لینے جا رہی ہے، خام تیل کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے کفایت شعاری مہم کے ذریعے کابینہ اراکین کی تنخواہوں میں کٹوتی کی، اس وقت قوم کو اتحاد کی اشد ضرورت ہے۔

وزیر پیٹرولیم  نے کہا کہ صدر مملکت نے موجودہ معاشی صورتحال میں رہنمائی کی، شکریہ ادا کرتے ہیں، خطے کی صورتحال نے پوری دنیا کی معیشت کو مشکل کردیا ہے، حکومت جو فیصلے آج لینے جا رہی ہے، اس کو اس نظر سے دیکھا جائے کہ یہ طوفان برپا کرنے میں ہمارا کوئی کردار نہیں تھا، بھرپور کوشش کرنی چاہیے کہ جلد از جلد اس آگ کو بجھانے کی کوشش کریں۔

علی پرویز ملک نے کہا کہ چند ہفتوں سے معاملہ بگڑتا چلا جارہا ہے، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ ہوا، ڈیزل کی عالمی منڈی میں قیمت 250 ڈالر فی بیرل سے بھی بڑھ چکی ہے، حکومت نے کفایت شعاری اور اخراجات میں کٹوتی عوام پر بوجھ نہیں پڑنے دیا، تیل کی سپلائی بنیادی طور پر آبنائے ہرمز سے آتی ہے، جن ممالک کے پاس اسٹریٹیجک ذخائر موجود ہیں وہاں بھی توانائی ایمرجنسی نافذ کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مشکل وقت میں وزیراعظم نے کمیٹی بنائی جس نے بروقت فیصلے کیے، بروقت فیصلوں سے ایندھن کی فراہمی میں خلل نہیں آنے دیا گیا، آج فیصلہ کیا گیا کہ بلینکٹ سبسڈی سے ہٹ کر صرف کمزور طبقات کا رخ کرے، آج ایک بڑی بیٹھک ہوئی جس میں وزیراعظم اور وزراء اعلیٰ موجود تھے، جس میں فیصلہ کیا گیا کہ شاید عالمی قیمتوں میں اضافے سے عوام کو بیلنکٹ سبسڈی کے ذریعے تحفظ نہیں دیا جا سکتا اور فیصلہ کیا گیا کہ پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کیا جائے۔

 وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا کہ حکومت نے بھرپور کوشش کی ہے کہ عوام کو تحفظ دیا جا سکے، حکومت مجبوراً معاہدوں اور وعدوں کے تحت قیمت میں اضافہ کر رہی ہے۔

وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ آج جو فیصلہ کیا گیا ملک کی قیادت کی مشاورت سے کیا گیا، ٹارگٹڈ سبسڈی کا اعلان کر رہے ہیں تاکہ یہ حقیقی حقدار تک پہنچے، ہر ماہ 20 لیٹر پیٹرول پر موٹر سائیکل کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ انٹر سٹی پبلک ٹرانسپورٹ کو ڈیزل پر فی لیٹر 100 روپے  سبسڈی، ٹرک اور گڈز ٹرانسپورٹ کو فیول پر 70 ہزار روپے ماہانہ سبسڈی دی جائے گی، ریلوے کے لیے حکومت سبسڈی دے گی تاکہ کرایوں کو مینج کیا جاسکے، بلینکٹ سبسڈی سے ٹارگٹڈ سبسڈی کی طرف جارہے ہیں۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ کوشش ہے کہ جو بھی وسائل ہیں سبسڈی حقدار تک پہنچائیں، قیادت نے یہ بھی بات کی کہ ایندھن کی بچت اور بجلی کی پیداواری لاگت، ملک میں مارکیٹوں کے اوقات کار پر نظر ثانی ہوگی، صوبائی حکومتوں سے مشاورت مکمل ہونے پر مارکیٹوں کے اوقات کا اعلان ہوگا۔

قومی خبریں سے مزید