کراچی (نیوز ڈیسک) انڈین بحریہ کے سربراہ نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارت سمندر کے راستے پاکستان پر حملے سے چند منٹ دور تھا، آپریشن سندور کے دوران افواج مکمل تیاری کے آخری مرحلے میں داخل ہوگئی تھیں، انڈین خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل دنیش کے تریپاتھی نے ایک بحری تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ "آپریشن سندور" کے دوران بھارتی افواج انتہائی اعلیٰ سطح کی جنگی تیاری حاصل کر چکی تھیں اور سمندری راستے سے پاکستان پر حملہ کرنے کے لیے صرف چند منٹ کی دوری باقی رہ گئی تھی۔