سیول( اے ایف پی) فرانسیسی صدر نے فوجی آپریشن سے ہرمز کھولنے کو غیر حقیقت پسندانہ قرار دیدیا۔ میکرون کا کہنا تھا ایسا اقدام طویل اور خطرناک ہوگا کیونکہ پاسدارانِ انقلاب کے پاس ساحلی دفاع اور بیلسٹک میزائل موجود ہیں،فوجی کارروائی سے خطہ مزید غیر مستحکم ہوگا، مذاکرات ہی واحد قابل عمل راستہ ہے، ٹرمپ کے متضاد بیانات پر میکرون نے سخت تنقیدکی۔