• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت میں گیس بحران، قبرستان سے 414 سلنڈر برآمد، متعدد افراد گرفتار

کراچی (نیوز ڈیسک)بھارت میں گیس بحران، قبرستان سے 414سلنڈر برآمد، متعدد افراد گرفتار کر لیے گئے، گیس کی ذخیرہ اندوزی روکنے کیلئے ایک دن میں 2600چھاپے ،سیکڑوں سیلنڈرز ضبط کرلیے گئے۔بھارتی پولیس نے حیدرآباد شہر کے ایک قبرستان میں چھپائے گئے 414گیس سلنڈر برآمدکر کے متعدد افراد کو گرفتار کیا جو ایران جنگ کے باعث پیدا ہونے والی قلت کے دوران انہیں بلیک مارکیٹ میں فروخت کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔وزارت پیٹرولیم و قدرتی گیس کی سینئر عہدیدار سجاتا شرما نے مشرق وسطیٰ کے بحران پر معمول کی بریفنگ میں بتایا کہ صرف ایک دن میں تقریباً 2,600 چھاپے مارے گئے اور تقریباً 700 سلنڈر ضبط کیے گئے۔

دنیا بھر سے سے مزید