• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رمشا اور خوشحال خان کی خفیہ شادی کی افواہیں، مداحوں میں چہ مگوئیاں

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

 شوبز انڈسٹری کے معروف اداکاروں رمشا خان اور خوشحال خان کی شادی سے متعلق افواہیں سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگیں۔

رمشا خان اور خوشحال خان حالیہ عرصے میں اپنے کامیاب ڈراموں اور آن اسکرین کیمسٹری کے باعث مداحوں کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں اور انہیں ایک ساتھ مختلف منصوبوں میں بھی پسند کیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ایک نجی پلیٹ فارم کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ شوبز کے دو اے لسٹ اداکاروں نے خفیہ طور پر شادی کر لی ہے، تاہم نام ظاہر نہیں کیے گئے، جس کے بعد مداحوں نے قیاس آرائیاں شروع کر دیں۔

کئی سوشل میڈیا صفحات پر یہ قیاس کیا جا رہا ہے کہ یہ جوڑی رمشا خان اور خوشحال خان کی ہو سکتی ہے، تاہم اس حوالے سے کوئی مستند معلومات سامنے نہیں آئی۔

 تاہم دونوں اداکاروں کی جانب سے تاحال اس حوالے سے کوئی تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی ہے۔

یاد رہے کہ دونوں اداکار اپنی ذاتی زندگی کو نجی رکھتے ہیں اور عوامی سطح پر اس بارے میں گفتگو سے گریز کرتے ہیں، جس کے باعث افواہوں میں مزید اضافہ ہو رہا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید