پی آئی اے کنسورشیم میں فوجی فرٹیلائزر کو بطور شیئر ہولڈر شامل کرلیا گیا ہے ، فوجی فرٹیلائزرز اب پی آئی اے ایکویٹی لمیٹڈ کا حصہ ہے۔
اس طرح پی آئی اے ایکویٹی کے پاس پی آئی اے کے 100 فیصد حصص آگئے ہیں۔
عارف حبیب کنسورشیم کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق پی آئی اے ایکویٹی لمیٹڈ نے فوجی فرٹیلائزر کمپنی لمیٹڈ کو اپنے شئیر ہولڈرز میں شامل کرلیا ہے، جس کے بعد اب پی آئی اے ایکویٹی لمیٹڈ، پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کی 100 فیصد ملکیت رکھے گی ۔
پی آئی اے ایکویٹی لمیٹڈ کی شئیر ہولڈنگ اب عارف حبیب کارپوریشن لمیٹڈ، فاطمہ فرٹیلائزر کمپنی لیمٹڈ، لیک سٹی ہولڈنگز، اے کے ڈی گروپ، دی سٹی اسکول گروپ اور فوجی فرٹیلائزر کمپنی لمیٹد پر مشتمل ہے۔
پی آئی اے ایکوٹی لمیٹڈ، پی آئی اے کارپوریشن لمیٹڈ کے حصول اور مشتقبل میں اس کی نگرانی کے لیے مرکزی پلیٹ فارم کے طور پر کام کرے گا، جہاں مختلف ادارہ جاتی سرمایہ کار ایک متحدہ ڈھانچے کے تحت اکٹھے ہوئے ہیں۔
اعلامیہ میں کہا گیا کہ کنسورشیم کا اس سودے کو کامیابی سے مکمل کرنے کیلئے پرائیویٹائزیشن کمیشن کے ساتھ قریبی تعاون جاری ہے۔