امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی خاتون اول میلانیا ٹرمپ کا مذاق اُڑانے والے صحافی جمی کمل کو فارغ کرنے کا مطالبہ کردیا۔
صدر ٹرمپ نے ایک بیان میں کہا کہ فیک نیوز نیٹ ورک کب سنجیدگی سے نہایت غیر مزاحیہ جمی کِمل کو فارغ کرے گا؟ جو نااہلی سے ٹی وی کے کم ترین ریٹنگ والے شوز میں سے ایک کی میزبانی کر رہے ہیں۔
ٹرمپ نے مزید کہا کہ لوگ غصے میں ہیں، جمی کمل کو جلد نکالا جانا چاہیے۔
خیال رہے کہ جمی کمل نے وائٹ ہاؤس کورسپونڈنٹس فائرنگ واقعے کے بعد صدر ٹرمپ کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ کو متوقع بیوہ کہہ کر مذاق اُڑایا تھا۔