عراق کے شہر بصرہ کے مغرب میں واقع غیر ملکی تیل کمپنیوں کی ذخیرہ گاہوں پر آج صبح ڈرون حملے کے بعد آگ لگ گئی۔
سیکیورٹی ذرائع نے خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کو بتایا ہے کہ حملے کے فوراً بعد تنصیبات سے دھواں اٹھتا دیکھا گیا۔
رائٹرز کے مطابق حملے میں تیل ذخیرہ کرنے کی فیسیلیٹیز کو نشانہ بنایا گیا تاہم فوری طور پر جانی نقصان کی کوئی اطلاع سامنے نہیں آئی۔
فائر بریگیڈ اور سیکیورٹی اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پانے کی کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔