مظفرگڑھ میں ایل پی جی کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہو گیا۔
ضلع بھر میں ایل پی جی کی قیمت 530 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔
مظفر گڑھ میں 11.8 کلو کا ایل پی جی سلنڈر 5800 روپے تک پہنچ گیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیرِ اعظم شہباز شریف نے پیٹرول کی قیمت میں آئندہ 1 ماہ کے لیے 80 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا تھا۔
قوم سے خطاب میں شہباز شریف نے کہا تھا کہ ریلویز میں اکانومی کلاس کے مسافروں کے لیے کرایہ نہیں بڑھایا جائے گا، چھوٹے کسانوں کو 1500 روپے فی ایکڑ دیے جائیں گے۔