• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلوکارہ انورال خالد شادی کے بندھن میں بندھ گئیں، شوہر کا نام بھی بتا دیا

— تصاویر سوشل میڈیا
— تصاویر سوشل میڈیا

پاکستانی میوزک انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی گلوکارہ انورال خالد رشتۂ ازدواج میں منسلک ہو گئی ہیں۔

انورال خالد نے کوک اسٹوڈیو کے مقبول گانے جھول سے شہرت کی بلندیوں کو چھوا، اس گانے میں ان کی دلکش آواز اور منفرد انداز نے سامعین کو بے حد متاثر کیا۔

ڈیبیو کے بعد سے مداحوں کی بڑی تعداد ان کی موسیقی کو مسلسل سراہا رہی ہے۔ گلوکارہ نے اپنے کیریئر میں کامیابی کے بعد اب اپنی ذاتی زندگی کا نیا باب شروع کر لیا ہے۔

فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر گلوکارہ نے اپنے نکاح کی تصاویر شیئر کر کے اپنے نکاح کا اعلان کیا اور مداحوں کو خوش خبری سنا دی۔

حال ہی میں موسیقی کی دنیا میں اپنی پہچان بنانے والی گلوکارہ کے نکاح کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

انہوں نے اپنے شوہر معیز کے ساتھ ہاتھ کی تصویر شیئر کی جس میں وہ شادی کی انگوٹھی دکھا رہی ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل نکاح کی تصاویر و ویڈیوز میں انورال خالد سنہری اور ہلکے گلابی رنگ کا معروف ڈیزائنر نمرہ کھوکھر کا تیار کردہ لباس زیب تن کیا ہوا ہے، جبکہ دلہا آئیوری شیروانی میں ان کے ہم آہنگ نظر آئے۔

انہوں نے اسلام آباد میں ایک سادہ اور عزیز و اقارب کی موجودگی میں نکاح کیا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید