• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریسکیو میں ناکام امریکا نے اپنا پائلٹ ہلاک کرنے کے لیے بمباری کی، ایرانی میڈیا

فوٹو: اسکرین گریب
فوٹو: اسکرین گریب

ایرانی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ ریسکیو مشن میں ناکام امریکا اب اپنے اُس پائلٹ کو ہلاک کرنے کی کوشش کر رہا ہے جو تباہ کیے گئے طیارے سے نکلنے میں کامیاب ہوکر ایران میں اتر گیا تھا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق فوجی ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکا نے آج Kohgiluyeh شہر کے اسی علاقے میں کئی بار بمباری کی ہے جہاں دو روز پہلے ایرانی فوج نے امریکی طیارہ تباہ کیا تھا اور امریکی پائلٹ بچ نکلا تھا۔

ایرانی میڈیا نے غیرمصدقہ ذرائع سے دعویٰ کیا تھا کہ اس پائلٹ کو ایرانی حکام نے ممکنہ طور پر گرفتار لیا ہے تاہم ابھی اس بات کی سرکاری طور پر تصدیق نہیں کی گئی ہے۔ 

پائلٹ کی ایران میں موجودگی پر بات سے گریز کرتے ہوئے ایک اہلکار نے کہا کہ امریکی پورا سچ نہیں بتارہے، حد یہ کہ اس پائلٹ کے بارے میں بھی سچ نہیں بولا جارہا جسے بچانے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید